28 جولائی 2011 - 19:30

ڈاکٹر احمدي نژاد نے تہران ميں قرآن کريم کي انيسويں بين الاقوامي نمائش کي افتتاحيہ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانيت کے دشمن سچائي کي طالب قوموں کے عزم و ارادے اور اسلامي بيداري کے سامنے نہيں ٹہر سکيں گے-

ابنا: صدر نے کہا کہ قرآن کريم کتاب زندگي ہے جو انسانوں کو کمال کي اعلي ترين چوٹي تک پہنچنے يعني انسان کامل بننے کا راستہ دکھاتي ہے -

انہوں نے کہا کہ قرآن کريم سے خداوند عالم کي عظمت کو سمجھا جاسکتا ہے - صدر مملکت نے کہا کہ قرآن کريم ميں خداوند عالم کي وحدانيت، اور رحمانيت پر بارہا تاکيد کي گئي ہے - صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اسي طرح رمضان المبارک کے نزديک آنے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کريم سے تمسک اور اس کے ادراک سے رمضان المبارک کا ادراک حاصل کيا جاسکتا ہے - انہوں نے قرآن کريم سے تمسک کو بني نوع انسان کي نجات کا راستہ بتايا اور کہا کہ مسلمانوں کي آسماني کتاب سے تمسک کے ذريعے دنيا کي تمام اقوام کاميابي و کمال حاصل کرسکتي ہيں -

صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ اقوام کے دشمنوں کي کوئي حيثيت اور جائے پناہ نہيں ہے اور وہ حق پرستوں کے راستے ميں رکاوٹ نہيں بن سکتے۔

.............

/169